Friday, April 26, 2024

شین وارن نے یاسرشاہ کو باﺅلنگ کے خفیہ گر سکھانے کی خواہش کا اظہار کر دیا

شین وارن نے یاسرشاہ کو باﺅلنگ کے خفیہ گر سکھانے کی خواہش کا اظہار کر دیا
October 29, 2015
برسبین (ویب ڈیسک) لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن بھی یاسر شاہ کی صلاحیتوں کے قائل ہو گئے۔ ماضی کے سب سے بہترین اسپنر قرار دیئے جانے والے شین وارن نے یاسر شاہ کو موجودہ دور کا سب سے بہترین لیگ اسپنر قرار دے دیا۔ شین وارن کا کہنا ہے کہ وہ یاسر شاہ کو باو¿لنگ کے کچھ مزید گر سکھانے کے خواہشمند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے یاسر شاہ صرف گیارہ ٹیسٹ میچ کھیل کر انہتر وکٹیں اور رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر چکے ہیں۔ انتیس سالہ یاسر شاہ نے گزشتہ سال اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف دبئی ٹیسٹ سے کیریئر کا آغاز کیا اور اپنی شاندار باولنگ سے آسٹریلوی بیٹسمینوں کو بھی پریشان کیے رکھا۔ اپنے گیارہویں ٹیسٹ میچ میں وہ دبئی میں ہی انگلینڈ کے مدمقابل آئے اور آٹھ وکٹیں لے اڑے۔ شین وارن بھی ان کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔ شین وارن کا کہنا ہے کہ یاسر زبردست باو¿لر ہیں۔ لیجنڈری لیگ اسپنر کی طرف سے پاکستانی کیمپ میں شرکت اور یاسر شاہ کو باولنگ کے مشورے دینے کی خواہش پر مینجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ پاکستانی کیمپ شین وارن کو خوش آمدید کہے گا۔