Tuesday, April 23, 2024

شین وارن نے یاسر شاہ کو سپن باﺅلنگ کے خفیہ گر سکھا دیے

شین وارن نے یاسر شاہ کو سپن باﺅلنگ کے خفیہ گر سکھا دیے
October 29, 2015
شارجہ (ویب ڈیسک) دنیائے کرکٹ کے بہترین لیگ سپنر شین وارن پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ پریکٹس کرنے شارجہ کرکٹ گراونڈ پہنچ گئے۔ یاسر شاہ کو سپن باولنگ کی خوب پریکٹس کرائی۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ گراونڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے دوران شین وارن بھی وہاں پہنچے اوریاسر شاہ کے ساتھ باولنگ پریکٹس کی جبکہ یاسر شاہ کو لیگ سپن باولنگ کے گر بھی بتائے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھی شین وارن کو پاکستانی کیمپ میں آمد پر خوش آمدید کہا۔ سابق آسٹریلوی سپنر شین وارن ماضی میں کئی بار یاسر شاہ کے ساتھ باولنگ پریکٹس کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ شین وارن یاسر شاہ کو باو¿لنگ ٹپس دینے کے خواہش مند تھے۔ لیجنڈ کرکٹر یاسر شاہ کو دنیا کا بہترین لیگ سپنر مانتے ہیں۔