Tuesday, May 21, 2024

شین وارن نے ٹی ناٹارنجن کی نو بالز کو مشکوک قرار دیدیا

شین وارن نے ٹی ناٹارنجن کی نو بالز کو مشکوک قرار دیدیا
January 18, 2021

برسبین (92 نیوز)لیجنڈسابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن نے برسبین میں جاری انڈیا آسٹریلیا ٹیسٹ کے دوران بھارتی باؤلر ٹی ناٹارنجن کی نو بالز کو مشکوک قراردیدیا۔

کمنٹری کے دوران شین وارن نے کہا کہ ہم بھی نو بالز کراتے تھے مگر بھارتی باؤلر نے اپنے پہلے اوور کی پہلی گیند پرپانچ بڑی نوبالز کرائیں،یہ عام بات نہیں لگتی۔

شین وارن نے اسے مبینہ طور پر فکسنگ کا معاملہ بھی قراردیا،جس پربھارتی شائقین کو آگ لگ گئی اور وہ سوشل میڈیا پرآسٹریلین لیجنڈ کو برابھلا کہہ رہے ہیں۔