Sunday, September 8, 2024

شین وارن بچپن سے فیورٹ باؤلر اورمشتاق احمد استاد ہیں : یاسر شاہ

شین وارن بچپن سے فیورٹ باؤلر اورمشتاق احمد استاد ہیں : یاسر شاہ
July 20, 2016
مانچسٹر(سپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے اہم لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ شین وارن بچپن سےمیرے فیورٹ باؤلر  اور مشتاق احمد  استاد ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ لارڈز میں دونوں کا موجود ہونا خوش قسمتی تھی۔ تفصیلات کے مطابق لارڈز میں گھومتی گیندوں  سے گوروں کو تگنی کا ناچ نچانے والے  یاسر شاہ کہتے ہیں  شین وارن  اور مشتاق احمد باؤلنگ کے گر بتاتے رہتے ہیں لارڈز میں ماضی کے دونوں عظیم باؤلرز کا موجود ہونا ان کی خوش قسمتی تھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلنٹ سے مالا مال  ہے۔ یاسر شاہ نے مداحوں سے کہا کہ میسی سے ان کی مشابہت اچھی بات ہے لیکن انہیں ان کے نام یاسر شاہ سے ہی پکارا جائے ،یاسر شاہ کو امید ہے کہ  قومی ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی ٹیم بھی جلد  ٹیسٹ ٹیم کی طرح بہترین نتائج دے گی۔