Friday, April 19, 2024

شیفیلڈ یونائیٹڈ نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جیت کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا

شیفیلڈ یونائیٹڈ نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جیت کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا
November 26, 2019
لندن (92 نیوز) پریمیئر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، میچ کے آخری لمحا ت میں شیفیلڈ یونائیٹڈ نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جیت کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، شیفیلڈ یونائیٹڈ نے آخری منٹ میں گول داغ کر میچ برابر کر دیا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ تین،تین گول سے برابر رہا۔ شیفیلڈ یونائیٹڈ کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آغاز میں ہی گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ دوسرے ہاف کے  آغاز میں  موسے نے گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کی برتری دگنی کر دی۔ 72 اور 77 ویں منٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے گول کر کے میچ برابر کر دیا، 79 ویں منٹ میں ریشفورڈ نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر مانچسٹر یونائیٹڈ کو برتری دلا دی۔ آخری منٹ میں  شیفلڈیونائیٹڈ  نے گول کر کے  مانچسٹر یونائیٹڈ کو  جیت سے محروم کر دیا، اور دونوں ٹیموں کے درمیان میچ تین، تین گول سے برابر رہا۔