Saturday, May 4, 2024

شیعہ عالم کی سزائے موت کے بعد مشرق وسطیٰ میں فرقہ وارانہ کشیدگی عروج پر پہنچ گئی

شیعہ عالم کی سزائے موت کے بعد مشرق وسطیٰ میں فرقہ وارانہ کشیدگی عروج پر پہنچ گئی
January 4, 2016
ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں شیعہ عالم شیخ نمر النمر کو سزائے موت کے بعد مشرق وسطیٰ میں فرقہ وارانہ کشیدگی عروج پر پہنچ گئی شیخ نمر النمر کے آبائی علاقے میں بھی نامعلوم افراد نے سعودی سکیورٹی فورسز پر حملے شروع کر دیئےجبکہ بحرین میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ تفصیلات کےمطابق سعودی عرب میں شیعہ عالم شیخ نمر النمر کو سزائے موت کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھ گئی  سعودی عرب کے مشرقی صوبے العوامیہ جو شیخ نمر النمر کا آبائی علاقہ ہے سعودی سکیورٹی فورسز پر حملے شروع ہو گئے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی پولیس پر العوامیہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری ہلاک جبکہ آٹھ سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔ سعودی سرکاری نیوز ایجنسی نے پولیس اہلکاروں کو نقصان کی کوئی اطلاع نہیں دی دوسری طرف وسطی عراق میں دو سنی مساجد پر بم حملے ہوئے حلہ میں مسجد پر بم حملہ فوجی وردیوں میں ملبوس شرپسندوں نے کیا جبکہ اسکندریہ میں مسجد پر بم حملے کے علاوہ موذن کو گھر کے قریب گولی مار کر قتل کر دیا گیا بحرین میں اہل تشیع مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کو ہوائی فائرنگ کرنا پڑی اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا۔