Friday, April 26, 2024

شیعہ رہنما کی سزائے موت کے بعد ایران سعودی  تعلقات میں ایک بار پھرتناؤبڑھ گیا  

شیعہ رہنما کی سزائے موت کے بعد ایران سعودی  تعلقات میں ایک بار پھرتناؤبڑھ گیا  
January 3, 2016
ریاض(ویب ڈیسک)شیعہ رہنمانمرالنمرکی سزائے موت کے خلاف ایران سمیت متعددممالک میں سعودی عرب کے خلاف مظاہرے جاری ہیں ،تہران میں مشتعل مظاہرین  نے سعودی سفارتخانے کوآگ لگادی دوسری طرف سعودی حکام نے ایرانی سفیرکوملک چھوڑنے کاحکم دے دیا اقوام متحدہ اورامریکا سمیت کئی ممالک نے شیعہ رہنماکی سزائے موت پر تشویش کااظہارکیاہے۔ تفصیلات کےمطابق سعودی عرب میں شیعہ رہنمانمرالنمرکاسرقلم کئے جانے کے خلاف مسلسل دوسرے روزبھی دنیابھرمیں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ شیعہ رہنماشیخ نمرکی سزائے موت کے خلاف تہران میں سب سے بڑااحتجاجی مظاہرہ ہوا مشتعل مظاہرین  نے سعودی سفارتخانے میں داخل ہوکرتوڑپھوڑ کی اوراسے آگ لگادی واقعہ کے وقت سفارتخانے میں عملے کاکوئی اہلکارموجودنہیں تھاایرانی سکیورٹی فورسزنے سعودی سفارتخانے کوآگ لگانے کے  الزام میں چالیس افرادکوگرفتارکرلیا ہے ۔ دوسری طرف سعودی حکومت نے شیعہ رہنماکی سزائے موت پرایرانی حکام کی مسلسل تنقیدپرریاض میں موجودایرانی سفیرکوچوبیس گھنٹے میں ملک چھوڑنے کاحکم دیاہے۔۔ ادھر عراق،بحرین اورلندن سمیت کئی ممالک میں شیعہ رہنماکی سزائے موت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے مظاہرین نے پلے کارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھےجن پرشیخ نمرکے حق میں اورسعودی حکومت کے خلاف نعرے درج تھےکئی مقامات پرشیعہ رہنما کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں۔ شیعہ رہنماکاسرقلم کئے جانے پراقوام متحدہ ،امریکا اوریورپی ممالک نے گہری تشویش کااظہارکیاہے ۔ واضح رہے کہ ہفتہ کوسعودی حکومت نے شیعہ رہنماشیخ نمرالنمرسمیت سینیالیس افرادکودہشت گردی کے الزامات کےتحت سزائے موت دے دی تھی سزائے موت پانے والوں میں سے بیشترکاتعلق القاعدہ سے تھا.