Sunday, September 8, 2024

شیزوفرینیا کا باعث بننے والا جین دریافت ‘ مرض شقاق کے علاج کی امید پیدا ہو گئی

شیزوفرینیا کا باعث بننے والا جین دریافت ‘ مرض شقاق کے علاج کی امید پیدا ہو گئی
March 16, 2016
لندن (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس اس بات کے حتمی شواہد موجود ہیں کہ انہوں نے ایک ایسا جین دریافت کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جس میں خرابی شیزوفرینیا کے خطرات میں 35 گنا تک اضافہ کر دیتی ہے۔ اس دریافت سے شیزوفرینیا کے نئے علاج میں کامیابی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یاد داشت پر اثر انداز ہونے والی بیماری شیزوفرینیا دنیا بھر میں عام ہے اور ہر ایک سو افراد میں سے ایک فرد اس بیماری کا شکار ہے۔ اس کی علامات میں سوچنے، بولنے اور سمجھنے کے عمل میں مشکلات کے علاوہ نفسیاتی مسائل بھی شامل ہوتے ہیں۔ برطانیہ کے ویلکم ٹرسٹ سینگر انسٹیٹیوٹ کے ماہرین پر مشتمل ٹیم نے کہا ہے کہ اس جین مین نقصان دہ تبدیلیاں پیدا ہونے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں مگر جب یہ تبدیلیاں پیدا ہو جائیں تو شیزوفرینیا ہونے کے امکانات 35 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔ SETD1A نامی جین میں تبدیلی سے ”نیورو ڈیویلپمنٹل“ یا اعصابی بیماریوں کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے ”نیچر نیورو سائنس“ میں شائع ہوئے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس جین میں خطرناک تبدیلیاں شیزوفرینیا کے ایک ہزار مریضوں میں سے صرف ایک کو متاثر کرتی ہیں۔