Saturday, April 20, 2024

شیریں مزاری نے جیلوں کی حالت زار بارے رپورٹ عدالت پیش کردی

شیریں مزاری نے جیلوں کی حالت زار بارے رپورٹ عدالت پیش کردی
January 18, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) قیدیوں کی حالت زار سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران نیلسن منڈیلا کا تذکرہ چھڑ گیا، شیریں مزاری نے جیلوں کی حالت زارسے متعلق رپورٹ عدالت پیش کردی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ نیلسن منڈیلا نے کہا تھا کسی قوم کی گورننس اور حالات کا جائزہ لینا ہو تو جیلوں کی حالت دیکھیں۔ چیف جسٹس  نے ریمارکس دیئے مجرم کو جیل میں ٹارچر کرنے کیلئے نہیں ڈالا جاتا۔ مجرم کو جیل میں ڈالنے کا مقصد ہوتا ہے۔ نبی پاک ﷺ کا فرمان ہے 100 مجرموں کو چھوڑ دو لیکن ایک بے گناہ کو سزا نہ ہونے دو۔ شیریں مزاری نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا انڈر ٹرائل قیدیوں کا مسئلہ حل ہوجائے تو جیلوں میں قیدیوں کی تعداد کم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں جیل میں قیدیوں سے متعلق بہت سی تجاویز دی ہیں۔ امید ہے ہماری رپورٹ پر چیف جسٹس ایکشن لیں گے۔