Thursday, April 25, 2024

شیری رحمان نےسندھ سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرادیے

شیری رحمان نےسندھ سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرادیے
June 5, 2015
  کراچی(92نیوز)پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے سینیٹ  کی خالی نشست  پر انتخاب میں حصہ لینےکے لیئے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیئے۔ تفصیلات کے مطابق شیری رحمان وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور اپنے تائید کنندہ  کے ہمراہ صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچیں تو دفتر میں پہلے ہی بڑی تعداد میں جیالے موجود تھے۔ شیری رحمان نے سینیٹ کی نشست کے لیئے دو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جو کہ ریٹرننگ افسر نے دونوں فارم درست قرار دے دیئے ۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ وہ سینیٹ میں جاکر عوامی ایشوز پر بات کریں گی۔ انہوں نے اس موقع پر آج پیش ہونے والے وفاقی بجٹ کو بھی مسترد کر دیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گورنر سندھ کے لیئے کوئی نام نہیں دیا۔ گورنر کی تقرری وفاق کا کام ہے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیئے گئے ہیں،اگر کسی اور امید وار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تو شیری رحمان بلا مقابلہ کام یاب ہو جائیں گی۔