Saturday, May 4, 2024

شیرشاہ کراچی میں کپڑے کے گودام میں لگی آگ چھ گھنٹے بعد بھی بے قابو

شیرشاہ کراچی میں کپڑے کے گودام میں لگی آگ چھ گھنٹے بعد بھی بے قابو
July 28, 2019
کراچی (92 نیوز) شیرشاہ کراچی میں کپڑے کے گودام میں لگی آگ چھ گھنٹے بعد بھی بے قابو ہے۔ لاکھوں کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔ صبح 9 بجے لُنڈے کے 4 گوداموں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور شعلوں نے گودام لپیٹ میں لے لیے۔ فائر بریگیڈ کے 8 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کیلئے پہنچے، جبکہ پاکستان بحریہ کے فائر ٹینڈر کو بھی طلب کرنا پڑا ۔ آتشزدگی کے متاثرین نے فائر بریگیڈ عملے کی تاخیر سے آمد کا شکوہ کیا ۔ علاقے کے عوامی نمائندے نے بتایا کہ فائر ٹینڈرز کے پاس پانی تک موجود نہیں تھا ۔ آتشزدگی کے باعث مرکزی گودام کی چھت میں دراڑیں پڑ جانے کے باعث عمارت کو خطرناک قرار دے دیا گیا ۔ مارکیٹ انتظامیہ کے مطابق  2 ایکڑ پر قائم کمپاونڈ میں 50 گودام ہیں جن میں پرانے کپڑے رکھے جاتے ہیں، جنہیں لگائے جانے والے کیمیکل کی وجہ سے آگ نے شدت اختیار کی ۔