Thursday, April 18, 2024

شیر کو بےدھیانی مہنگی پڑی

شیر کو بےدھیانی مہنگی پڑی
June 30, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز ) جنگل کے بادشاہ کو  سفاری پارک میں بے دھیانی مہنگی پڑ گئی ۔ نیو یارک کے ایک سفاری پارک میں شیر چہل قدمی کرنے نکلا تو اپنی حد بھول گیا اور جونہی اس کا پاؤں پھسلا دھڑام سے  پانی میں گر گیا۔ پانی میں گرتے ہی جنگل کے بادشاہ کے ہو ش ٹھانے آئے اور کنارے جا کر دوبارہ خشکی پر چڑھا ۔ جنگل کے بادشاہ کی سفاری پارک میں منہ کے بل گرنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے ۔