Thursday, May 9, 2024

شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا، مریم نواز

شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا، مریم نواز
April 30, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا۔

جمعہ کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا، جو ہتھکنڈے آپ نے آزمائے، داستان سامنے آنے والی ہے، انتظار فرمائیے اور یاد رکھیے!  مسلم لیگ ن اپنا اور NA 249 کے عوام کا حق واپس لے کے رہے گی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ الیکشن میں شکست اگر عوام کے فیصلے کی وجہ سے ہوگی تو سرِ تسلیم خم ہوگا، بکسہ چوری اور دھاندلی سے ہونے والا ہر فیصلے کا آخر تک مقابلہ کیا جائے گا۔