Sunday, September 8, 2024

شیر پنجاب دنگل عمیر پہلوان کے نام

شیر پنجاب دنگل عمیر پہلوان کے نام
January 15, 2016
لاہور(92نیوز)لاہور میں شیرپنجاب دنگل عمیر پہلوان نے  جیت لیا جنہوں نے اپنے مدمقابل پہلوان کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے فتح کا تاج اپنے سرپر سجایا عمیر پہلوان اور مالوپہلوان میں اٹھائیس منٹ تک سخت مقابلہ ہوا۔ تفصیلات کےمطابق ڈھول کی تھا پ پر پہلوانوں کے روایتی رقص پر شائقین کا جوش و خروش دیدنی تھا دنگل کے دوران دھوبی پٹکے کے مناظر بڑی حد تک دیکھنے کو ملے۔ عمیر پہلوان کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہونے والی سیف گیمز میں بھارتی پہلوانوں کو ہرا کر پاکستان کا نام روشن کروں گا شیر پنجاب دنگل میں شریک پہلوانوں نے بدانتظامی کا گلہ بھی کیا شیر پنجاب دنگل میں کل بیس مقابلے ہوئے جن میں سے آٹھ برابر جبکہ بارہ کا فیصلہ ہوا۔