Thursday, April 25, 2024

شیر شاہ چوک کے قریب کار ٹریلر سے ٹکراگئی ،4 افراد جاں بحق

شیر شاہ چوک کے قریب کار ٹریلر سے ٹکراگئی ،4 افراد جاں بحق
December 31, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے شیر شاہ چوک  کے قریب کار ٹریلر سےجا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ رات گئے شیر شاہ چوک  کے قریب کار ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید ایک زخمی دم توڑ گیا ۔ جاں بحق افراد میں فاروق،افتخار  ،کامران  اور جمیل شامل ہیں جب کہ زخمی کی شناخت  سہیل کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق کار میں سوار تمام افراد دوست تھے اور شیر شاہ جناح روڈ اور اردو بازار کے رہائشی تھے۔ افتخار نے دو روز قبل گاڑی خریدی تھی اور وہ اپنے دوستوں کو مٹھائی دینے جا رہا تھا۔