Tuesday, April 30, 2024

شیر شاہ میں زیر تعمیر ٹینک کی دیوار گرنے سے 3 مزدور جاں بحق

شیر شاہ میں زیر تعمیر ٹینک کی دیوار گرنے سے 3 مزدور جاں بحق
December 28, 2020

کراچی (92 نیوز)کراچی کے علاقے شیرشاہ میں افسوسناک واقعہ،نجی کمپنی زیر تعمیر ٹینک کی دیوار گرنے سے تین مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے حادثے کے وقت سائٹ پر صرف چار ہی لوگ موجود تھے۔

کراچی میں ایک اور حادثہ پیش آیا جس میں   نجی کمپنی کے زیر تعمیرٹینک کی دیوار اچانک گر گئی حادثے میں 3 مزدور اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے ایک زخمی ہوگیا ۔

واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی ،لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ، ریسکیواہلکاروں نے 92 نیوز کو یہاں ٹینک تعمیر کرتے وقت پلر نہیں بنائے گئے تھےجس کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا ۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 34 سالہ خالد محمود ،20 سالہ زبیر اور 25 سالہ عاشق کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی شخص کی شناخت 40 سالہ فضل کے نام سے ہوئی پولیس نےواقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

دوسری جانب کراچی پورٹ پر بحری جہاز سےگندم کی آف لوڈنگ کے دوران میں آتش زدگی کا واقعہ ہوا تاہم کے پی ٹی فائرٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا،، ترجمان کے پی ٹی کے مطابق حادثہ کےباعث پورٹ آپریشنز متاثر نہیں ہوئے آگ لگنے کی وجوہات کی انکوائری
کی جارہی ہے۔