Sunday, September 8, 2024

شیخوپورہ:لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام سڑکوں پر نکل آئے

شیخوپورہ:لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام سڑکوں پر نکل آئے
July 4, 2016
شیخوپورہ (92نیوز)شیخو پورہ میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ ڈنڈا بردار سیکڑوں افراد نے زبردست  مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر مشتعل افراد تالے توڑ کر واپڈا کے دفاتر میں گھس گئے اور خوب توڑپھوڑ کی ۔ مشتعل مظاہرین کی طرف کی جانب سے کی جانیوالی توڑ پھوڑ کے دوران پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ۔ مظاہرین  کا توڑپھوڑ سے بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو انہوں نے  لاہور سرگودھا روڈ بھی بلاک کردی،۔