Friday, April 26, 2024

شیخوپورہ کے نجی اسپتال میں دوران زچگی خواتین کی ویڈیوز بنانے کا انکشاف

شیخوپورہ کے نجی اسپتال میں دوران زچگی خواتین کی ویڈیوز بنانے کا انکشاف
December 28, 2019
شیخوپورہ (92 نیوز) شیخوپورہ کے نجی اسپتال میں دوران زچگی خواتین کی ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے ۔اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہیلتھ ٹیم کے ہمراہ اسپتال میں چھاپہ  مار کر اسپتال کو سر بمہر کر دیا اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ شیخوپورہ کے رہائشی کی جانب سے معاملہ سامنے لانے پر ریگل چوک میں واقع ایک نجی اسپتال کے خلاف کارروائی کی گئی۔ شہری کے مطابق اسپتال کا عملہ زچگی کے آپریشن کے دوران خواتین کی ویڈیوز بناتا ہے اور بعد میں انہیں بلیک میل کرتا ہے۔ شہری کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ ہیلتھ کی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر اسپتال کا سارا ریکارڈ قبضے میں لے لیا اور اسپتال کو سیل کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ تمام ویڈیو کو فرانزک لیب بھجا جائے گا جس کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب پولیس نے اسپتال کے مالک کی مدعیت میں ویڈیوز کو منظر عام پر لانے والے شہری اور اسپتال ملازم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اسپتال مالک کا کہنا ہے زمان اور طاہرہ ویڈیو بنانے میں ملوث ہیں اور انہوں نے بلیک میل کرنے کی بھی کوشش کی۔