Thursday, May 9, 2024

شیخوپورہ کے علاقے صفدر آباد میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

شیخوپورہ کے علاقے صفدر آباد میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
January 31, 2020
 شیخوپورہ (92 نیوز) شیخوپورہ کے علاقے صفدر آباد میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ شیخوپورہ کے نواحی علاقے صفدر آباد کے قریب 5 افراد کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق سیٹھ والا کے 2 خاندانوں اشتیاق گروپ اور شفیع گروپ میں اراضی کے تنازعہ پر جنم لینے والی دشمنی اب تک درجنوں افراد کونگل چکی ہے۔ اشتیاق گروپ کے 5 افراد اکرم، شاہد، شکور۔شاہنواز اور خرم پیشی بھگتنے کے لیے فیصل آباد جارہے تھے کہ چورکوٹ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کار پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس سے کار سوار پانچوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔