Wednesday, April 24, 2024

شیخوپورہ واقعے کےخلاف ملک بھر میں احتجاج ،صحافی تنظیموں نے بدھ کو آئی جی آفس کے سامنے احتجاج کی کال دیدی

شیخوپورہ واقعے کےخلاف ملک بھر میں احتجاج  ،صحافی تنظیموں نے بدھ کو آئی جی آفس کے سامنے احتجاج کی کال دیدی
March 13, 2017
  لاہور(92نیوز)شیخوپورہ واقعے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور صحافیوں نے غنڈہ  عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا ،دوسری جانب  ملزموں کو گرفتار نہ  کرنےپر صحافی تنظیموں نے بدھ کو آئی جی آفس  کے سامنے احتجاج کی کال دے دی ہے۔ تفصیلات کےمطابق  شیخوپورہ واقعے میں مدعی ملزم بن گئے لیکن دو دن گزرنے کے باوجود قانون شکن عناصر قانون  کی گرفت سے آزاد ہیں۔  سچ کی راہ میں جھوٹ کی دیوار کھڑے کرنے والوں کو نائنٹی  ٹو نیوز نے ناصرف بے نقاب کیا بلکہ غنڈہ عناصر کے خلاف مقدمہ بھی درج  کروایا اس کے باوجود پولیس کی بےحسی برقرار ہے اور ملزم گرفتار نہیں کررہی جس  کے خلاف  پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم  نے بدھ کو آئی جی آفس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ صحافی رہنما  جی ایم  جمالی  نے کہا کہ غنڈہ عناصر کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہےگا ،د وسری  جانب نائنٹی ٹو نیوز  کی ٹیم پرحملےکے خلاف سرگودھا میں صحافی سراپا احتجاج  بن گئے اور نعرے  لگائے۔ جھنگ میں نائنٹی ٹو نیوز سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مظاہرہ کیا گیا شیخوپورہ میں صحافی بڑی  تعداد میں سڑکوں پر آ گئے اور نائنٹئ ٹو نیوز کے حق میں نعرے لگائے، چنیوٹ، پاک  پتن  شجاع آباد اور  گوادر میں بھی اندھیرنگری ٹیم کے حق میں مظاہرے ہوئے اس موقع پر  مقررین کا کہنا تھا کہ حق اور سچ دکھانا صحافیوں کی بنیادی ذمہ داری ہے جسے طاقت سے  روکا نہیں  جا سکتا۔