Tuesday, April 23, 2024

شیخوپورہ میں ظالم خاتون کی بربریت کا نشانہ بننے والے توحید اور خدیجہ کو سپردخاک

شیخوپورہ میں ظالم خاتون کی بربریت کا نشانہ بننے والے توحید اور خدیجہ کو سپردخاک
December 20, 2018
شیخوپورہ (92 نیوز) معصوم بہن بھائی ماں باپ کو بلکتا چھوڑ کر منوں مٹی تلے جاسوئے۔ شیخوپورہ کے علاقے فیروزوٹواں میں ظالم خاتون کی بربریت کا نشانہ بننے والے تین سالہ توحیداور دوسالہ خدیجہ کو جڑانوالہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔ بچوں کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق بچوں کا گلا دبانے کے بعد سر میں پتھرمارمار کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ معصوم بچوں کی لاشیں آبائی گاؤں پہنچائی گئیں تو علاقے میں کہرام مچ گیا۔ ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ ننھے پھولوں کے والد کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کی جاتی تو ان کا چمن نہ اجڑتا۔ بچوں کے تایا نے الزام لگایا کہ ملزمہ اوراس کے بھائی منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ منگنی ٹوٹنے کی دیرنیہ رنجش پر ملزمہ نبیلہ نے موجودہ منگیتر اور بھائی سے مل کر شکیل کے تین سالہ بیٹے توحید اور دو سالہ بیٹی خدیجہ کو اغوا کیا۔ قتل کرکے لاشیں نہر میں پھینک دی تھیں۔