Friday, March 29, 2024

شیخوپورہ میں جعلی عامل بے نقاب ، خواتین نے دھلائی کر دی

شیخوپورہ میں جعلی عامل بے نقاب ، خواتین نے دھلائی کر دی
November 23, 2017

شیخوپورہ ( 92 نیوز ) شیخوپورہ میں ایک اور جعلی عامل بےنقاب ہوگیا ۔ اولاد کی خواہشمند خاتون دو لاکھ روپے لٹا بیٹھی ، حقیقت سامنے آنے پر ڈبہ پیر کا بھانڈا پھوٹ گیا اور علاقہ کی خواتین نے پکڑ کر خوب درگت بنا ڈالی
جعلی پیر نے سادہ لوح خاتون سے دو لاکھ روپے بٹور لئے اور اب ڈرامہ بازیوں پر اتر آیا مگر خاتون بھی جعلی پیر کی چالیں سمجھ گئیاور خاتون کی ایک آواز پر ہی علاقے کی خواتین نے جعلی پیر کو دبوچ لیا ۔ کسی نے تھپڑوں کی بارش کی تو کسی نے جوتوں سے کی تواضع کی ۔
جعلی پیر سے متعدد شناختی کارڈز اور تعویز بھی برآمد کر لئے گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی پیر خواتین کو چنگل میں پھنسانے کے بعد بلیک میل بھی کرتا تھا ۔