Sunday, May 12, 2024

شیخوپورہ میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق

شیخوپورہ میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق
May 9, 2020
شیخوپورہ (92 نیوز) شیخوپورہ میں بچوں کی لڑائی المیہ بن گئی، کھاریانوالہ میں فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ شیخوپورہ میں بچوں کی لڑائی کامعاملہ آٹھ زندگیاں لے گیا، نواحی علاقہ کھاریانوالہ میں سولی جٹ گروپ نے دوعورتوں سمیت خادم جٹ گروپ کے آٹھ افراد کو قتل کر دیا۔ قتل کیے جانے والوں میں ماں، باپ اور بیٹا بھی شامل ہے، مقتولیں کے ورثا نے مخالفین کے گھر کو آگ لگا دی تاہم ریسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ کرآگ پرقابوپا لیا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار چار ملزمان نے دو افراد کو فیصل آباد روڑ ماں اور بیٹے کو گھر اور چار افراد کوکھیتوں میں مارا۔ ہلاک ہونے والوں میں علی شان ، یاسین بی بی ، خادم ، بشیران بی بی، وحید ، طفیل ، اکبر علی بھی شامل ہیں، قربان اور اللہ دتہ اور رمضان زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈی پی او غازی صلاح الدین کاکہنا ہے کہ چندروز قبل دونوں گروپوں میں بچوں کے جھگڑے پرلڑائی بھی ہوئی تھی، واقعے کامقدمہ درج کرکےتفتیش شروع کردی گئی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔