Friday, April 19, 2024

شیخوپورہ میں انسانی جان کی قیمت صرف دو سو روپے، دولہا اور باراتیوں کے تشدد سے ڈرائیور ہلاک

شیخوپورہ میں انسانی جان کی قیمت صرف دو سو روپے، دولہا اور باراتیوں کے تشدد سے ڈرائیور ہلاک
December 27, 2015
شیخوپورہ (نائنٹی ٹو نیوز) شیخوپورہ میں انسانی جان کی قیمت صرف دو سو روپے۔ دولہا اور باراتیوں نے دو سو روپے مانگنے پر ڈرائیور پر تشدد کر کے قتل کر دیا جس کے خلاف ٹیکسی ڈرائیور یونین نے شدید احتجاج کیا۔ شیخوپورہ کے محلہ رحمان پورہ کے رہائشی نصراللہ نے اپنے بیٹے کی بارات کیلئے افتخار کی ٹیکسی کرائے پر حاصل کی اور واپسی پر ڈرائیور کو دو سو روپے کرایہ کم دیا جس پر افتخار نے اصرار کیا تو دولہا اوراس کا والد طیش میں آگئے کہ ہمارے رشتہ داروں کے سامنے پیسوں کا تقاضا کیوں کیا اور ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد شروع کر دیا۔ باراتیوں نے بھی افتخار پر تشدد شروع کر دیا اور گلا دبا کر اس کو قتل کر دیا۔ اہل علاقہ اور ٹیکسی ڈرائیور یونین کے کارکنوں نے اس بہیمانہ واقعہ پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے لاش سڑک پر رکھ  کر ٹائر جلا کر لاہور، سرگودھا روڈ بلاک کر دی۔