Wednesday, April 24, 2024

شیخوپورہ ، موٹروےانٹر چینج کے قریب طلبا سے بھری کوسٹر الٹ گئی

شیخوپورہ ، موٹروےانٹر چینج کے قریب طلبا سے بھری کوسٹر الٹ گئی
November 18, 2018
شیخوپورہ (92 نیوز) شیخوپورہ میں انٹر چینج کے قریب طلبا سے بھری کوسٹر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 طلبا زخمی ہو گئے۔ طلبا سیر کے بعد مری سےواپس آ رہے تھے کہ شیخوپورہ موٹروے انٹر چینج کے قریب  گاڑی الٹ گئی۔ زخمی ہونے والے طلبا کو ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ اور لاہور کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں 3 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔  گزشتہ روز بھی کالا شاہ کاکو انٹر چینج کے قریب طلبا سے بھری ایک گاڑی الٹ گئی تھی جس میں 25 طالب علم زخمی ہوئے تھے۔