Thursday, April 25, 2024

شیخوپورہ ،منگنی توڑنے کی رنجش پر خاتون نے سابق منگیترکے دو کمسن بچے قتل کردیئے

شیخوپورہ ،منگنی توڑنے کی رنجش پر خاتون نے سابق منگیترکے دو کمسن بچے قتل کردیئے
December 19, 2018
شیخوپورہ ( 92 نیوز) شیخوپورہ میں سفاکیت کی انتہا  ہو گئی ، خاتون نے منگنی توڑنے کی رنجش پر سابق منگیتر کے دو کمسن بچے قتل کردیئے ، ملزمہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار ۔ملزموں میں  بچوں کا سگا ماموں بھی شامل  ہے ۔ انتقام کی آگ 2 معصوم  جانیں لے گئی، شیخوپورہ کے علاقے فیروزوٹواں   میں منگنی   ٹوٹنے کی رنجش پر خاتون  نے سابقہ  منگیتر کے 2 معصوم بچوں کو قتل کردیا۔ مقتول بچوں میں 2سالہ خدیجہ اور 3سالہ توحید شامل  ہیں، پولیس کے مطابق خاتون نے موجودہ منگیتر کیساتھ مل کربچوں کو قتل کیا۔ گرفتار ملزموں میں بچوں کا سگا ماموں بھی شامل ہے ملزموں نے بچوں کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاشیں نہر میں پھینک دی تھیں ، تین سالہ توحید اور دوسالہ خدیجہ کی لاشوں کی تلاش جاری  ہے ۔