Tuesday, April 23, 2024

شیخوپورہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 8دہشتگرد ہلاک

شیخوپورہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 8دہشتگرد ہلاک
May 5, 2016
    شیخوپورہ(92نیوز) شیخوپورہ کے علاقہ شرقپور روڈ پر سی ٹی ڈی  اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ جس میں  8دہشتگرد ہلاک جبکہ 4تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق رات تین بجے کے قریب شرقپور روڈ چار چک رسالہ کے قریب  کاونٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے اہل کاروں نے موٹر سائیکلوں پر سوار بارہ دہشت گردوں کو روکا۔ جنہوں نے فائرنگ شروع کردی ۔فائرنگ کا تبادلہ چالیس منٹ سے  زیادہ تک  جاری رہا فائرنگ کے نتیجہ میں8 دہشتگرد مارے گئے جبکہ چار تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ مارے گئے دہشتگردوں کا  کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے دہشتگردوں کے قبضہ سے اہم مقامات کے نقشہ جات کے علاوہ دو خودکش جیکٹس، 4کلاشنکوف 6کلو بارود بارودی مواد200گولیاں ،2موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں۔ ہلاک دہشتگردوں کی نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ قانون نافذکرنے والے اداروں کی ٹیمیں  فرار ہونے والے دہشتگردوں  کی گرفتاری کی کوشش کررہی  ہیں۔