Sunday, September 8, 2024

شیخوپورہ: رائے ونڈ کا رہائشی ہیلی کاپٹر پر دلہن لینے پہنچ گیا

شیخوپورہ: رائے ونڈ کا رہائشی ہیلی کاپٹر پر دلہن لینے پہنچ گیا
September 16, 2017

شیخوپورہ (92 نیوز) کہتے ہیں شوق کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔ رائے ونڈ کا رہائشی رانا ندیم ہیلی کاپٹر پر اپنی دلہنیا لینے شیخوپورہ کے علاقہ مرزا ورکاں پہنچ گیا جہاں بارات کا شاندار استقبال کیا گیا۔

سچ ہی تو کہتے ہیں کہ خواہشوں کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ شیخوپورہ رائے ونڈ کے رہائشی زمیندار رانا حسام کے بیٹے رانا ندیم کی خواہش اور خواب تھا کہ وہ اپنی دلہنیا کو لینے بارات ہیلی کاپٹر پر لیجائے گا۔ اس کے اس خواب کو پورا کیا اس کے باپ نے۔

یہ ہیں دلہا رانا ندیم جنہوں نے شیروانی زیب تن کی اور ہیلی کاپٹر پر سوار ہوا اور پہنچ گیا شیخوپورہ کے علاقے گاوں مرزا ورکاں میں جہاں ہیلی کاپٹر کو اتارنے کے لئے ایک بڑی حویلی میں ہیلی پیڈ بنایا گیا تھا۔ ہیلی کاپٹر پر آنے والی بارات کو دیکھنے کے لئے سارا گاؤں اُمڈ آیا۔

ہیلی کاپٹر سے اترنے کے بعد بارات دلہا سمیت پنڈال میں پہنچی جہاں کھانے کا وسیع انتظام مہیا گیا تھا۔

کھانا کھانے کے بعد دولہا میاں اٹھے اور چپکے سے دلہن کے گھر پہنچ گئے اور اچانک دلہن کو لیکر ہیلی کاپٹر پر سوار ہوئے اور سب دیکھتے ہی رہ گئے ۔