شیخوپورہ، دوستی سے انکار پر پولیس اہلکار کی خاتون سے اغواء کے بعد مبینہ زیادتی
شیخوپورہ (92 نیوز) شیخوپورہ میں دوستی سے انکار پر پولیس اہلکار نے خاتون کو اغواء کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکار ندیم گجر نے ساتھی کے ساتھ مل کر اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا، تھانہ صدر کے مقدمہ درج کرنے سے انکار پرخاتون عدالت پہنچ گئی۔
عدالت کے حکم پر پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی پی او غازی صلاح الدین نے 92 نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے پولیس اہلکار کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔