Friday, May 3, 2024

شیخوپورہ: تھانہ بھکھی کے علاقے میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک، دو ملزم فرار

شیخوپورہ: تھانہ بھکھی کے علاقے میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک، دو ملزم فرار
July 6, 2015
شیخوپورہ (نائنٹی ٹو نیوز) شیخوپورہ اور رحیم یارخان میں پولیس مقابلوں میں چار ڈاکو مارے گئے، اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ شیخوپورہ کے تھانہ بھکھی کے علاقے میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت منیر عرف منیرا کے نام سے ہوئی ہے جو پولیس کو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ تھانہ صدر صادق آباد کی حدود میں پولیس سے مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس نے اسلحہ قبضہ میں لے لیا ہے۔