Friday, April 26, 2024

شیخوپورہ اور سرگودھا میں 156 کنال سرکاری اراضی وا گزار کرالی گئی

شیخوپورہ اور سرگودھا میں 156 کنال سرکاری اراضی وا گزار کرالی گئی
April 24, 2021

شیخوپورہ / سرگودھا (92 نیوز) اینٹی کرپشن پنجاب نے شیخوپورہ اور سرگودھا میں کارروائیاں کرکے 156 کنال سرکاری اراضی وا گزار کرالی۔

شیخوپورہ میں قبضہ مافیا سے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی 7 ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔

دوسری جانب سے سرگودھا سے ایک کروڑ روپے مالیت کی 100 کنال اراضی وا گزار کرائی گئی۔