Friday, May 10, 2024

شیخو پورہ ، گھریلو ناچاقی پر بیٹے نے بوڑھے ماں باپ اور بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

شیخو پورہ ، گھریلو ناچاقی پر  بیٹے نے بوڑھے ماں باپ اور بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
December 7, 2020

شیخو پورہ (92 نیوز) شیخو پورہ میں گھریلو ناچاقی پر بد بخت بیٹے نے بیوی کے ساتھ بوڑھے ماں باپ اور بھائی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

آگ میں جھلس کر زخمی ہونے والے  والد نے بتایا کہ بدبخت بیٹے نے  آگ لگا کر گھر کے باہر تالہ لگا دیا،آگ لگنے سے ماں باپ اور بھائی کا 80 فیصد جسم جل گیا جسکے باعث حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔

ڈی ایچ کیو شیخو پورہ میں برن یونٹ فعال نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو لاہور اسپتال منتقل کر دیا گیا ،زخمیوں میں 70سالہ مجید 67 سالہ صبا اور 28 سالہ ناصر شامل ہیں ۔

ملزم آگ لگانے کے بعد موقع سے فرا رہو گیا ،  تھانہ صدر پولیس کارروائی میں مصروف ہے ۔