Wednesday, May 8, 2024

شیخو پورہ میں کرنٹ لگنے سے دادی اور تین پوتے جاں بحق

شیخو پورہ میں کرنٹ لگنے سے دادی اور تین پوتے جاں بحق
August 11, 2020

شیخو پورہ ( 92 نیوز) شیخو پورہ میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں  کرنٹ لگنے سے دادی اور تین پوتے جاں بحق ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق ٹیبل فین سے پہلے اقبال بی بی کو کرنٹ لگا، دادی کو بچانے کی کوشش میں مطیع الرحمٰن، عبدالمنان، عبدالرحمٰن بھی جاں بحق ہو گئے۔

تینوں  بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔