Saturday, May 4, 2024

شیخ نمر کا سر قلم کرنا دانشمندانہ فیصلہ نہیں : ہلیری کلنٹن

شیخ نمر کا سر قلم کرنا دانشمندانہ فیصلہ نہیں : ہلیری کلنٹن
January 4, 2016
نیوہمپشائر (ویب ڈیسک) امریکا میں ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے شیخ نمرکی پھانسی کیخلاف سعودی اقدام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کا یہ اقدام دانشمندانہ نہیں ہے۔ نیو ہمپشائرمیں انتخابی مہم کے دوران ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا عالم دین کاسر قلم کرنادانشمندانہ فیصلہ نہیں بلکہ اس سے خطے میں کشیدگی اور آگ مزید بھڑکے گی۔ انہوں نے کہا امریکی انتظامیہ کو اس معاملے پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا چاہئے۔ وہ سمجھتی ہیں کہ سعودی حکومت کا اقدام خودان کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔ ہلیری والدین کی طرف سے بچوں کی مناسب دیکھ بھال نہ کئے جانے اور انہیں رضاعت میں دینے کا معاملہ اٹھانے والی بچی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں اور کہا رضاعت میں دیے گئے بچے سب کے بچے ہیں اوربچی کوبھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔