Thursday, April 25, 2024

شیخ زید ہسپتال میں پیرامیڈیکل سٹاف اورڈاکٹرز میں جھگڑا

شیخ زید ہسپتال میں پیرامیڈیکل سٹاف اورڈاکٹرز میں جھگڑا
December 20, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) شیخ زید اسپتال لاہورمیں بروقت صفائی نہ کرنے پرینگ ڈاکٹرز اپنے ہی اسپتال کےسینیٹری سٹاف پر چڑھ دوڑے ۔ لاتوں، گھونسوں اور گالیوں کی وہ بوچھاڑ ہوئی کی خد اکی پناہ ۔ اسپتال میں آئے مریضوں اور تیمار داروں نےہنگامہ آرائی سے خوفزدہ ہو کر پولیس کو مدد کے لیے بلایا ۔
خادمِ اعلیٰ پنجاب کے شہر لاہور کے شیخ اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کسی اور کے ساتھ نہیں بلکہ اپنے ہی اسپتال کے صفائی کے عملے سے باہم دست و گریباں ہیں۔
معاملہ مبینہ طور پرجلد صفائی کے لیے سویپر کونازیبا انداز میں بلانے کا تھا جسے موقعے پر موجود اکاؤنٹس آفیسرز نے بھی محسوس کیا اور ینگ ڈاکٹر کو بدزبانی سے منع کیا ۔
غصے میں بھپرے ڈاکٹر صاحب نے پہلے توشعبہ حادثات کے برآمدے میں ہی خاکروب کی طبیعیت صاف کرڈالی ۔ پھررہی سہی کسراکاؤنٹس آفس میں اسےلاتوں اور گھونسوں سے خوب دھو کر نکا لیا۔
جھگڑے میں دو ڈاکٹرز اور تین سینٹری ورکرز زخمی ہوگے ۔ اسپتال انتظامیہ نے دیگر مریضوں شہریوں کی پریشانی دیکھی کی اور پولیس طلب کر لی جس کے بعد فریقین مذاکرات کی میز پر بیٹھنے پر رضامند ہو گئے۔