Friday, April 19, 2024

شیخ زید بن النہیان کا دورہ خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا آئینہ دار ہے، فردوس عاشق اعوان

شیخ زید بن النہیان کا دورہ خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا آئینہ دار ہے، فردوس عاشق اعوان
January 3, 2020
 اسلام اباد (92 نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا شیخ زید بن النہیان کا دورہ دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا آئینہ دار ہے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1212957829725900800 فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ولی عہد کا دوسرا دورہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات  ہیں۔ یہ دورہ وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1212957879914897408 یو اے ای کی جانب سے 200 ملین ڈالر کی سپورٹ پاکستان اور یو اے ای کے معاشی تعلقات کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ امارات کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1212957923028148226 ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں 150 روز سے جاری سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1212957962278449152 بھارتی متنازع شہریت قانون اور این آر سی پر روشنی ڈالی۔ دونوں قائدین نے دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔