Friday, April 26, 2024

شیخ زایداسپتال سے کورونا وائرس کے کنفرم مریض بھاگ گئے

شیخ زایداسپتال سے کورونا وائرس کے کنفرم مریض بھاگ گئے
March 28, 2020
لاہور (92 نیوز) کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریض اسپتالوں سے بھاگنے لگے۔ شیخ زایداسپتال سے کورونا وائرس کے کنفرم مریض بھاگ گئے۔ شیخ زایداسپتال سے کورونا کے مریض دونوں میاں بیوی سروسز اسپتال پہنچ گئے۔ دونوں مریضوں کی عمر 30 سال ہے، دونوں کنفرم مریضوں کے ٹیسٹ سرکاری لیب سے مثبت آئے ہیں۔ ایم ایس سروسز اسپتال کے مطابق دونوں کنفرم مریضوں کو فوری آئسولیشین سنٹر میں منتقل کردیا ہے، ڈاکٹر افتخار نے بتایا کہ کورونا کے مریضوں کا کہنا ہے سروسز میں علاج کرانا چاہتے تھے۔