Thursday, May 9, 2024

شیخ زاید اسپتال رحیم یار خان میں کینٹین مالک نے بچے پر کھولتا پانی انڈیل دیا

شیخ زاید اسپتال رحیم یار خان میں کینٹین مالک نے بچے پر کھولتا پانی انڈیل دیا
February 11, 2020
رحیم یار خان ( 92 نیوز) شیخ زاید اسپتال رحیم یار خان میں کینٹین مالک نے جوس بیچنے کا ٹیکس نہ دینے پر جوس فروش بچے کو تشدد کا نشانہ بنا کر کھولتا پانی انڈیل دیا۔ شیخ زاید اسپتال رحیم یار خان میں قائم کینٹین مالکان کی جانب سے مظلوم جوس فروش کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، غریب محنت کش اپنے بہن بھائیوں کا پیٹ پالنے کیلئے اسپتال میں آنے والے مریضوں کو جوس فروخت کرتا تھا اور کینٹین مالکان کی جانب سے اس سے اسپتال کے اندر جوس اور پانی وغیرہ فروخت کرنے پر جگا ٹیکس مانگا گیا جوکہ یہ ادا نہیں کر سکا۔ ملزمان نے بچے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کھولتا ہوا پانی اسکی ٹانگوں پر انڈیل دیا ، متاثرہ لڑکا بری طرح جھلس کر زخمی ہو گیا، متاثرہ جوس فروش جمشید کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ یہ انکا واحد کفیل  ہے، انکے پاس اس کے علاج کروانے کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں۔ تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے واقعے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔