Friday, April 19, 2024

شیخ رشید کے پاس1985میں ایک دھیلانہیں تھا،اب 2ارب کی جائیداد ہے ، رانا ثنا اللہ

شیخ رشید کے پاس1985میں ایک دھیلانہیں تھا،اب 2ارب کی جائیداد ہے ، رانا ثنا اللہ
January 5, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثنا اللہ اور مشاہد اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ۔ ن لیگ کے رہنماؤں کا کہنا تھاکہ شیخ رشید کے پاس 1985 میں ایک دھیلا نہیں تھا، اب وہ دو ارب کی جائیداد کے مالک ہیں جب کہ انہوں نے کبھی ٹیکس بھی ادا نہیں کیا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ  شیخ رشید دستخط کیلئے کسی سے قلم لے تو وہ بھی واپس نہیں ، اسیکر کرپشن کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجیں ، شیخ رشید کو صرف نواز شریف اور شہباز شریف کو بدنام کرنے کا ٹھیکہ ملا ہے ۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ  شیخ رشید نے لوگوں کے اتنے پیسے دینے ہیں کہ اگر اسپیکر کے پاس سماعت ہوئی تو لوگ بیرون ممالک سے آکر پیش ہونے کو تیار ہیں ، شیخ رشید نے اسحاق ڈار سے بھی ماضی میں 5ہزار پاؤنڈ لئے تھے ۔ مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ  شیخ رشید صاحب درست فرماتے ہیں کہ مارچ سے پہلے جھاڑو پھرنی ہے ، لیکن یہ جھاڑو انہی کیخلاف پھرے گی ۔