Friday, April 26, 2024

شیخ رشید کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے درخواست راولپنڈی پولیس کو موصول

شیخ رشید کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے درخواست راولپنڈی پولیس کو موصول
March 20, 2019

 راولپنڈی (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو بلاول بھٹو کے خلاف بیان بازی مہنگی پڑ گئی۔ جیالوں نے شیخ رشید احمد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لیے تحریری جمع کرا دی۔ باقاعدہ تحریری درخواست تھانہ وارث خان راولپنڈی میں جمع کرا دی گئی۔

 پولیس کے مطابق درخواست پیپلز پارٹی پنجاب اور سٹی تنظیم کی جانب سے دی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

 درخواست  میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید احمد کے کالعدم تنظیموں سے تعلقات ہیں، اس سے قبل بھی پیپلز پارٹی کی قیادت پر جان لیوا حملے ہو چکے ہیں، شیخ رشید اب ایسے لوگوں کو حملے کی ترغیب دے رہا ہے، خدشہ ہے کہ شیخ رشید کسی بھی وقت دہشتگردوں سے ملکر بلاول بھٹو پر جان لیوا حملہ کروا سکتا ہے۔

 درخواست  میں استدعا کی گئی  ہے کہ شیخ رشید کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ تھانہ وارث خان نے شیخ رشید کے خلاف درخواست وصول کرلی ہے جسے قانونی رائے حاصل کرنے کے لیے لیگل برانچ بجھوا دیا گیا ہے۔