Friday, May 10, 2024

شیخ رشید کی پرویز الہٰی سے ملاقات، چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی

شیخ رشید کی پرویز الہٰی سے ملاقات، چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی
November 13, 2020
لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی سے شیخ رشید احمد نے ملاقات کی، چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے بیانیہ نے عمران خان کی حکومت کو استحکام بخشا۔ انہوں نے مزید کہا، گلگت بلتستان کا نتیجہ آئے گا تو ان کے چہرے اتریں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے مقابلے میں پیپلز پارٹی نے بہتر فیصلے کیے ہیں۔ ن لیگ ایک اندھی گلی میں داخل ہوگئی ہے۔ عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔ پرویز الہٰی بولے پنجاب اسمبلی میں گندم کی قیمت دو ہزار روپے مقرر کرنے کی قرارداد منظور کی، معاشی ترقی کیلئے زرعی شعبے کو فعال کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ میں بہتری نہ آنے پر کاشتکاروں کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، 18 ویں ترمیم کے بعد، کسانوں کے مسائل حل کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔