Saturday, April 20, 2024

شیخ رشید کی ٹرین حادثہ زخمیوں کی عیادت، امداد کا اعلان

شیخ رشید کی ٹرین حادثہ زخمیوں کی عیادت، امداد کا اعلان
October 31, 2019
رحیم یار خان (92 نیوز) وزیرریلوے شیخ رشید نے تیز گام ایکسپریس حادثہ میں زخمیوں کی عیادت کے لئے شیخ زید اسپتال رحیم یار خان پہنچے ، وزیرریلوے نے جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس 15 لاکھ اور زخمیوں کو پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔ وزیرریلوے کہتے ہیں حادثہ ریلوے کی نہیں مسافروں کی غلطی ہے، تحقیقات کریں گے کہ مسافر سلنڈر لے کر کونسے اسٹیشن سے چڑھے۔ شیخ رشید نے ائیرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کا شکر گزار ہوں کہ ہمارے زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کیا، چولہہ پھٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا، تبلیغی جماعت کے افراد کو میر پور میں سلنڈر پر کھانا پکانے سے روکا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا ہے، استعفیٰ کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن صبر کرلیں، سب سے کم حادثے میرے دور میں ہوئے، مسافروں سے ملکر آیا ہوں وہ کہتے ہیں ہم سے غلطی ہوئی ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد تیز گام ایکسپریس حادثہ میں زخمیوں کی عیادت کے لئے سی ایم ایچ ملتان کا دورہ بھی کرینگے۔