Wednesday, April 24, 2024

شیخ رشید کی وزارت کے دوران ریلوے میں 44 بڑے ٹرین حادثے ہوئے

شیخ رشید کی وزارت کے دوران ریلوے میں 44 بڑے ٹرین حادثے ہوئے
June 20, 2019
 لاہور (92 نیوز)  شیخ رشید کی وزارت کے دس مہینے کے دوران ریلوے میں 44 بڑے ٹرین حادثے ہوئے جن میں 17 مسافر ٹرینیں اور 27 مال بردار گاڑیاں حادثات کا شکار ہوئیں۔ دسمبر سے جون 2019 تک ٹرینوں کے پٹڑیوں سے اترنے کے 44 واقعات ہوئے۔ دسمبر میں 4، جنوری میں 5، فروری میں 6، مارچ میں 10، اپریل میں 6، مئی میں 5 اور جون میں 8 ڈی ریلمنٹ کے واقعات ہوئے جن میں 17 مسافر اور 27 فریٹ ٹرینیں شکار ہوئیں۔ حادثات نے ریلوے کا شیڈول درہم برہم کر دیا۔ سکھر ڈویژن میں ٹرین آپریشن بری طرح متاثر ہوا۔ گوجر خان میں جعفر ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی۔ شاہ حسین ایکسپریس فیصل آباد کے قریب لڑکھڑا گئی۔ قراقرم ایکسپریس فیصل آباد میں، تھل ایکسپریس بھکر میں حادثے کا شکار ہوئی۔ سکھر میں سندھ ایکسپریس کو بھی ٹریک پسند نہ آیا، روہڑی ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ شیخ رشید کو اپوزیشن کی کرپشن تو نظرآجاتی ہے لیکن اپنے محکمے کا حال نظر نہیں آتا۔ راولپنڈی میں اپوزیشن پر ٹرین چڑھانے میں مصروف تھے کہ حیدرآباد میں ٹرینیں ٹکرانے کا واقعہ پیش آگیا۔ انجن فیل ہونے، سیلون، پاور وینز اور بوگیوں میں آگ لگنے کے واقعات رپورٹ میں شامل نہیں۔