Sunday, April 28, 2024

شیخ رشید کی ن لیگ میں تین سیاسی گروپ بننے کی پیش گوئی

شیخ رشید کی ن لیگ میں تین سیاسی گروپ بننے کی پیش گوئی
September 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ن لیگ میں تین سیاسی گروپ بننے کی پیش گوئی کردی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، دم درود کرائیں۔ پہلے ہی کہہ دیا تھا ن میں سے ’’ م ‘‘ نکلے گی، اب تین گروپ نکلیں گے۔ شہباز شریف نے گارنٹی مانگی ہے الیکشن شفاف ہوں، ان کو کہتے ہیں صاف و شفاف الیکشن ہونگے۔

اُنہوں نے کہا چہلم کے موقع پر موبائل فون سروس بند رہے گی، طور خم بارڈ پر جدید سسٹم نصب کردیا گیا ہے۔ افغانستان جانے والوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ نادرا نے 75 لاکھ لوگوں کو کوڈ سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا الیکشن کمیشن اور حکومت قریب آ رہے ہیں، جوڈو کراٹے ختم ہوگئے۔ جعلی نادرا سرٹیفکیٹ میں نادرا کا کوئی قصور نہیں، دنیا میں نادرا کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کو بھی ریویو کر یں گے۔ ای پاسپورٹ کی طرف جار ہے ہیں، 15 ممالک کو آن ارائیول ویزہ کی سہولت دینے جا رہے ہیں۔ سائبر کرائم کی روک تھام کے لئے فنڈز جاری کررہے ہیں۔