Sunday, September 8, 2024

شیخ رشید کی دورہ برطانیہ کی تیاریاں

شیخ رشید کی دورہ برطانیہ کی تیاریاں
September 4, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) شیخ رشید کے دورہ برطانیہ کا سیاسی شیڈول سامنے آگیا۔ برطانیہ کے چار شہروں میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریبات سے خطاب کرینگے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید برطانیہ میں نوازشریف مخالف تقاریب سے خطاب کرینگے۔ برطانیہ کے چار شہروں میں شیخ رشید کے خطاب کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

شیخ رشید پانچ ستمبر کو ریڈنگ، چھ ستمبر کو برمنگھم، سات ستمبر کو ویسٹ کروئے ڈون جبکہ 8 اور 9 سمتبر کو لندن میں تقریبات سے خطاب کرینگے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پہلے ہی لند ن میں موجود ہیں جبکہ عمران خان بھی دورہ برطانیہ کا اعلان کرچکے ہیں۔