Thursday, April 25, 2024

شیخ رشید کی افغانستان سے غیر ملکیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے کی تصدیق

شیخ رشید کی افغانستان سے غیر ملکیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے کی تصدیق
August 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے افغانستان سے غیر ملکیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے کی تصدیق کر دی۔

92 نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا غیر ملکیوں کو 21 روز پاکستان میں رہنے کی اجازت دیں گے۔ کابل سے آج آنیوالی تینوں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ افغانستان سے پاکستانیوں کا انخلا مکمل ہو گیا۔  40 سے 50 لوگوں نے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں ہی ٹھیک ہیں۔

شیخ رشید نے کہا حملے کے بعد جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم 31 اگست تک نکل جائیں گے۔ امریکا کو حملے سے پہلے اطاعت تھی۔ میرے خیال میں امریکا افغانستان سے جلدی انخلا کرے گا۔ ہمارے چمن بارڈر اور طور خم بارڈر کھلیں ہیں۔ طورخم بارڈر پر امیگریشن کے بغیر کوئی بھی نہیں آ سکتا۔