Wednesday, April 24, 2024

شیخ رشید کی آصف زرداری کے کیسز جلد ختم ہونے کی پیش گوئی

شیخ رشید کی آصف زرداری کے کیسز جلد ختم ہونے کی پیش گوئی
November 9, 2019
 لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے آصف زرداری کے کیسز جلد ختم ہونے کی پیش گوئی کر دی۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا چار ماہ میں آصف زرداری بھی باہر ہوں گے۔ سابق صدر کے شیئرہولڈرز کچھ دنوں تک پلی بارگین شروع کر دیں گے۔ وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا وزیراعظم نے نوازشریف کو انسانی بنیادوں پر باہر بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ فضل الرحمان کے دھرنے کو دو پارٹیوں نے کیش کروا لیا ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ رحیم یار خان میں تیز گام حادثہ پر پچھتر لوگ شہید ہوئے تمام کے ڈی این اے ہو گیا ہے۔ سترہ افسروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہوئے کہا مودی نے مسلمانوں کے لئے زمین تنگ کر دی ہے ۔ اپنے لئے سیاسی جغرافیائی قبر کھود لی۔