Sunday, September 8, 2024

شیخ رشید کہتے ہیں کہ ایل این جی معاہدے سے حکومت کی دوسری وکٹ بھی گرے گی

شیخ رشید کہتے ہیں کہ ایل این جی معاہدے سے حکومت کی دوسری وکٹ بھی گرے گی
September 2, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت سسٹم اور نظام کو الٹنا چاہتی ہے۔ این اے 120 میں سخت مقابلہ ہوگا۔ کہتے ہیں اگر سپریم کورٹ نے ایل این جی معاہدہ کی کاپی حاصل کرلی تو حکومتی دوسری وکٹ بھی گر جائے گی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے راولپنڈی تعلیم القرآن میں نماز عید ادا کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی کم عقلی کی وجہ سسٹم  کو خطرے میں دیکھ رہا ہوں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایل این جی کیس کی وجہ سے میری زندگی کو بھی خطرہ ہے لیکن اپنی جان پاکستان پر قربان کرنے کو تیار ہوں۔

شیخ رشید نے لال حویلی میں دو اونٹ، تین بیل اور چھ دنبوں کی قربانی دی۔ کہتے ہیں سنت ابراہیمی کا دن ہے قربانی کا گوشت غربیوں میں تقسیم کیا جائے۔