Saturday, September 7, 2024

شیخ رشید کا راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال کا دورہ ، ڈینگی کے ستائے شہریوں کا احتجاج

شیخ رشید کا راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال کا دورہ ، ڈینگی کے ستائے شہریوں کا احتجاج
September 19, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید  کو راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال کا دورہ مہنگا پڑگیا ،  ڈینگی مچھرکے ستائے شہریوں نے خوب احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔ شیخ رشید میڈیا سے گفتگو ادھوری چھوڑ کرچلے گئے کہا انسداد ڈینگی مہم کی وہ خود نگرانی کریں گے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید ہولی فیملی اسپتال کے دورے پر پہنچے تو ڈینگی مچھروں کےو ار سے پریشان شہری سراپا احتجاج بن گئے ، شہریوں نے ضلعی ، صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے شعبہ صحت کو نظر انداز کرنے اور ڈینگی پر قابو  پانے  متعلق احتیاطی تدابیر بروقت نہ کرنے پر خوب نعرے بازی کی ۔ شیخ رشید ڈینگی وارڈز کے معائنے کیلئے پہنچے تو شہریوں نے گھیر لیا،احتجاج پروفاقی وزیرمیڈیا سے گفتگو کے دوران ہی چلتے بنے، شیخ رشید نے مختصر گفتگو میں ڈینگی وائرس سے نمٹنے کیلئے اپنی نگرانی میں بھرپوراقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ احتجاج کرنے پر وزیرریلوے شیخ رشید کے گارڈز نے ان پر تشدد کیا۔شیخ رشید کے روانہ ہونے کے بعد بھی مریضوں کے اہلخانہ نے احتجاج جاری رکھا۔