Friday, April 19, 2024

شیخ رشید کا اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر حکومت کا ساتھ دینے کا مشورہ

شیخ رشید کا اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر حکومت کا ساتھ دینے کا مشورہ
November 15, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرِداخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر حکومت کا ساتھ دینے کا مشورہ دے دیا۔

سوموار کے روز اسلام آباد پولیس لائن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا اپوزیشن ملکی مفاد میں تعاون کرے، اتحادیوں کو بھی ای وی ایم پر ووٹ ڈالنا چاہئے۔

اُنہوں نے کہا وزیراعظم آج اتحادیوں سے ملاقات کریں گے، نومبر دسمبر سیاست میں گرم مہینہ ہوتا ہے۔ مزید بولے کہ پی ڈی ایم اسلام آباد آئے تو کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

وزیرِداخلہ نے کہا ہمارے پڑوس میں بہت امتحانات ہیں، پاکستانی سرحدوں پر کوئی خطرہ نہیں۔

شیخ رشید نے کہا 74 سال ہوگئے اسلام آباد میں کوئی فرانزک لیبارٹری نہیں، اسلام آباد پولیس کی ذمے داری سب سے زیادہ ہے، اتنے لوگ لندن میں احتجاج نہیں کرتے جتنے اسلام آباد میں کرتے ہیں۔